پی ایچ اے : 4 کروڑ مالیت کا قومی پرچم غائب

پی ایچ اے : 4 کروڑ  مالیت کا قومی پرچم غائب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پی ایچ اے انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث 4 کروڑ روپے سے زائد کی کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود پاکستانی پرچم لہرایا نہ جا سکا۔

پی ایچ اے جیلانی پارک میں واہگہ بارڈر کے بعد دوسرا بڑا پاکستانی پرچم لگایا گیا،صرف سٹرکچر موجود ہے لیکن پرچم غائب ہو گیا۔ پی ایچ اے نے روزانہ کی بنیاد پر پرچم کو لہرانے کے لئے آٹومیٹک مشین بھی لگائی تھی۔جیلانی پارک میں پرچم لہرانا تو دور پرچم ہی غائب ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں