پنجاب میں 7 ہزار 918 کلو میٹر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 پنجاب میں 7 ہزار 918 کلو میٹر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

لاہور(عمران اکبر)پنجاب میں 7ہزار 918 کلو میٹر طویل 484 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن میں 129 مین جبکہ 355 رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ڈی سیز کی جانب سے مختلف اضلاع میں موجود خراب سڑکوں کی نشاندہی کی گئی۔ ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کیلئے وزیر اعلیٰ نے 136 ارب روپے کی منظوری دے دی۔منصوبے پر یکم جولائی سے عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔ لاہور ڈویژن کی 45 سکیموں کو منصوبے میں شامل کیا گیا،13 ارب 49 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ سڑکوں میں جیا بگا تا ہلوکی روڈ، پنجو جھیڈو روڈ، بارہ دری تا شیر شاہ سوری روڈ،ہڈیارہ روہی نالہ روڈ،بی آر بی کینال تا واہگہ روڈ،سندر تا مانگا روڈ، صوئے آصل تا بیدیاں روڈ، سندر رائیونڈ روڈ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں