کیمپ جیل ، قرآن ای لائبریری، میڈیکل کیمپ کا افتتاح

 کیمپ جیل ، قرآن ای لائبریری، میڈیکل کیمپ کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا صوبہ بھر کی 43 جیلوں میں فری میڈیکل کیمپ قائم کردئیے گئے۔۔۔

 جہاں 70 ہزار سے زائد قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل سٹاف کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے۔ فری میڈیکل کیمپوں میں ایچ آئی وی(ایڈز)، ہیپاٹائٹس بی، سی، بلڈ پریشر، شوگر اور ٹی بی کی بلڈ سکریننگ کی جائیگی اور حاصل شدہ ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرکے انکی پرائیویسی اور سیکریسی کو برقرار رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کیمپ جیل لاہور کے ہسپتال میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جیل میں قرآن ای لائبریری کا بھی افتتاح کیا۔انسپکٹر جنرل جیل میاں فاروق نذیر، ڈاکٹر صوفیہ بلال اور ڈاکٹر عاصم الطاف بھی صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے جیل ہسپتال میں داخل قیدی مریضوں سے طبی سہولیات کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا قیدیوں کی سکریننگ مکمل نہ ہو نیکی صورت میں میڈیکل کیمپ کا دورانیہ بڑھایا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں