چکن 46 روپے کلو مہنگا، 6 سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

چکن 46 روپے کلو مہنگا، 6 سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

لاہور(کامرس رپورٹر)کسانوں کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کر کے چکن ایک ہی روز میں 46 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا، ٹماٹر، ادرک اور پیاز سمیت 6 سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔

تفصیل کے مطابق ـ سر کاری ریٹ لسٹ میں مرغی کا گوشت423 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ پرچون بازاروں میں صافی گوشت 550 روپے کلو تک فروخت کیا گیاـ ۔ادھر پیاز،بینگن 2،ٹماٹر 5،ادرک ، سبزمرچ 10اور اروی کے نرخوں میں 15 روپے کلو اضافہ کیا گیا،اس کے باوجود مارکیٹ میں مقررہ قیمت سے زائد پر بیچی گئیں۔پیاز کی سرکاری قیمت 85 روپے مقرر کی گئی لیکن عام بازار میں 120 روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔اسی طرح ٹماٹر 45 کے بجائے 70 ،ادرک 570 کی جگہ 650،سبز مرچ 75 کے بجائے 110 ،بینگن 50 کی جگہ 80 اوراروی 255 کے بجائے 380 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دوسری طرف پھل بھی غریب کیلئے خواب بننے لگے ۔آڑو کی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 5 روپے بڑھاکر 175 روپے کلو مقررکی گئی لیکن فروخت 250 روپے کلو تک ہوئے ۔آم سندھڑی 5 روپے مہنگاکرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 150 روپے کلو مقرر ہوا مگر بازاروں میں 220 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا مافیا پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہا ،ہر چیز مہنگی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں