347ارب کی تمباکو نوشی معاشرے کیساتھ ظلم:صوبائی وزرا

347ارب کی تمباکو نوشی معاشرے کیساتھ ظلم:صوبائی وزرا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں عالمی دن برائے انسداد تمباکو نوشی کی مناسبت سے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے کہا تمام ہسپتالوں میں آگاہی مہم چلائیں گے۔ 347 ارب روپے کی تمباکو نوشی اس معاشرے کے ساتھ ظلم ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مشکل حالات میں خواجہ عمران نذیر نے لاہور کی قیادت کی تھی۔ تمباکو نوشی ہماری نوجوان نسل کو تباہ اور گمراہ کرنے کی بدترین سازش ہے۔ ادھر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں ورلڈ نرسز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی نرسنگ پنجاب اور صوبہ بھر سے نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آج کا دن نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں