پیشی کے بعد قیدیوں کی تاخیر سے جیل منتقلی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ

 پیشی کے بعد قیدیوں کی تاخیر سے جیل  منتقلی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)قیدیوں کی پیشی کے بعد واپس تاخیر سے جیل میں بندکرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئی جی جیل نے غفلت برتنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔

جیلوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس (جوڈیشل) سرکاری اوقات میں دفاتر سے غیر حاضر پائے گئے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے عدالتوں سے واپس آنے والے قیدیوں کو ماتحت عملے کو وصول کرنا پڑتا ہے ،کوئی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہو سکتی ہے جو قابل قبول نہیں ہو گی۔ تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس (جوڈیشل) دو بجے دوپہر سے لاک اپ کے پورے عمل کی تکمیل تک دفتر میں موجود رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں