ٹرین گارڈ کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد

 ٹرین گارڈ کے سامان سے شراب کی بوتلیں برآمد

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلویز پولیس نے عوام ایکسپریس ٹرین میں کارروائی کرتے ہوئے آن ڈیوٹی ٹرین گارڈ کے سامان سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزم محمد یوسف کے سامان کی سپیشل ڈیوٹی پر مامور اے ایس آئی عرفان مصطفی نے تلاشی لی، 14 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں