24 گھنٹے میں خسرہ کے 171 مشتبہ کیسز

 24 گھنٹے میں خسرہ  کے 171 مشتبہ کیسز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں بچوں میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اعداد وشمار جاری کردئیے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا 24 گھنٹوں میں بچوں میں خسرہ کے 171 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی 9، لاہور 21، ملتان 20، شیخوپورہ 13، بہاولپور 8، فیصل آباد 22، خانیوال 3، وہاڑی 5، رحیم یار خان 16 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں