ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج کی مرمت و بحالی کی منظوری

ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج کی  مرمت و بحالی کی منظوری

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پیش کردہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں لاہور کے انٹری پوائنٹ ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج کی مرمت و بحالی کی منظوری دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جائے گا۔ اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج کی جائے گی۔ موٹر وے اور ملتان روڈ سے آنے و جانے والے ٹریفک روانی میں بڑی سہولت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں