موٹروے : اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر کا ساڑھے چار لاکھ کا ایپل آئی پیڈ واپس

موٹروے : اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر کا  ساڑھے چار لاکھ کا ایپل آئی پیڈ واپس

لاہور(سپیشل رپورٹر)موٹروے پولیس ایم 2 نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی ڈاکٹر کا ساڑھے چار لاکھ مالیت کا ایپل آئی پیڈ واپس کردیا۔۔۔

خاتون کا ایپل ٹیب سیال موڑ سروس ریسٹورنٹ میں رہ گیا تھااوورسیز خاتون ڈاکٹر ثنا منیر نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر ٹیب گمشدگی کی اطلاع دی تھی ڈی ایس پی ملک یوسف اور انسپکٹر رمضان نے سروس ایریا سے ٹیب کو تلاش کیا خاتون ڈاکٹر نے موٹروے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں