وائلڈ لائف آپریشن، 307 جنگلی پرندے برآمد، 2 افراد گرفتار

وائلڈ لائف آپریشن، 307 جنگلی پرندے برآمد، 2 افراد گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر) مختلف کارروائیوں میں غیرقانونی قبضہ میں رکھے گئے 307 تحفظ شدہ جنگلی پرندے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضبط کئے گئے نایاب جنگلی پرندوں میں تیتر ، سفیدچکور، فیزنٹس ، بٹیر اور گھریلو چڑیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نعیم طاہر کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف نے سرچ وارنٹ کے بعد مقامی پولیس کے تعاون سے بھکر شہر میں ایک گھر میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے 167تحفظ شدہ جنگلی پرندے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیاگیا ۔ عدالت نے جنگلی پرندوں کو منی زو بھکر منتقل کرنے کاحکم صادر فرمایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں