غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر عید الاضحی کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے ایل ڈی اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ترجمان کے مطابق ٹیمیں عید کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے سرویلنس کریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن اور انفورسمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ خصوصی ٹیموں میں ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ، انفورسمنٹ اور دیگر ونگ کے افسران و عملہ شامل ہیں۔عید کی چھٹیوں میں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع پر خصوصی ٹیمیں بروقت کارروائی کریں گی۔ ترجمان نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر عید الاضحی پر غیر قانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ متحرک ہو گیا ہے۔ ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز کالج روڈ، پی آئی اے روڈ، ایل ڈی اے ایونیو ون، پائن ایونیو اور ڈیفنس روڈ پر فلیگ مارچ کیا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی سرویلنس کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں