وزیر صحت کا مزنگ ہسپتال کا دورہ، ذیابیطس سنٹر اور فٹ کلینک کا افتتاح

وزیر صحت کا مزنگ ہسپتال  کا دورہ، ذیابیطس سنٹر اور فٹ کلینک کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی گورنمنٹ ٹیچنگ مزنگ ہسپتال آمد، ہسپتال میں ذیابیطس سنٹر اور ذیابیطس فٹ کلینک کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ذیابیطس سنٹر اپنی نوعیت کا پہلا سنٹر قائم کیاگیا ہے جس پر ایم ایس مبارکباد کی مستحق ہے۔ ذیابیطس سنٹر میں شوگر کے مریضوں کو ادویات، ٹیسٹ، کونسلنگ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر کا مرض شہریوں کی کم علمی کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں