سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے

سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے  قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوا لاکھ کا جانور ذبح کرنے کے قصائی نے 40 ہزار مانگ لیے۔گلبرگ کے رہائشی محمد بلال نے بتایا کہ انہوں نے عید سے دو روز قبل جانور خریدا تھا، اب قصائی تلاش کررہے ہیں۔۔۔

جس قصائی کے پاس جاتے ہیں، وہ کہتا ہے کہ بکنگ ہوچکی ہے ، عید کے دوسرے یا تیسرے دن کروالیں، پہلے دن کے بہت زیادہ پیسے مانگ رہے ہیں۔ایک اورشہری رانامبشر حسن نے بتایا عید کے پہلے دن صبح کے وقت جانور ذبح کرنے اور گوشت بنانے کے لئے قصائی نہیں مل رہا، 35 سے 40 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 20 ہزار کا جانور خریدا ہے اور 40 ہزار قصائی مانگ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں