مویشی منڈی کے باہر سے خاتون کی کار چوری

مویشی منڈی کے باہر  سے خاتون کی کار چوری

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)جانور خریدنے آنے والی خاتون کی گاڑی چوری ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کے باہر پیش آیا۔۔۔

 خاتون آسیہ اپنی فیملی کے ساتھ جانور خریدنے کے لیے آئی تھی، خاتون نے مویشی منڈی کے باہر دوسری گاڑیوں کے ساتھ اپنی گاڑی بھی پارک کی اور فیملی کے ساتھ جانور خریدنے منڈی میں چلی گئی۔خاتون فیملی کے ساتھ جب منڈی سے واپس باہر نکلی تو خاتون کی گاڑی غائب تھی ، تھانہ چوہنگ پولیس نے خاتون آسیہ کی مدعیت میں گاڑی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ، تاحال گاڑی کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں