مون سون تیاریاں، ڈسپوزل سٹیشنز پر پمپس ، جنریٹرز کا جائزہ

مون سون تیاریاں، ڈسپوزل سٹیشنز پر پمپس ، جنریٹرز کا جائزہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)عید الاضحی پر نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے دورے، ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ مون سون تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے شہر بھر کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاسز اور ڈسپوزل سٹیشن پر پمپس اور جنریٹرز کی ورکنگ کا جائزہ لیا، ڈی جی ایل ڈی اے نے بارش کی صورت میں تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انڈر پاسز و ڈسپوزل کی مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے اور جنریٹرز کو سٹینڈ بائی رکھا جائے ،دریں اثنا وائس چیئرمین واسا نے ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، چودھری شہباز احمد نے واسا لاہور کومرحلہ وار تمام آفسز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایات دیں۔ وائس چیئرمین واسا نے سکھ نہر ڈرین ڈیسلٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے تمام پلوں کے نیچے خصوصی صفائی کی ہدایات دیں۔مون سون کی بارشوں میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈرینز سے فلوٹنگ مٹیریل کو صاف کرنے ، مون سون کی تیاریوں کے لیے واسا لاہور کو مؤثر اقدامات کی ہدایات دیں۔وی سی واسا کا کہنا ہے کہ عوامی سطح پر آگہی مہم شروع کی جائیں تاکہ عوام عید الاضحی پر آلائشیں واسا کی ڈرین میں نہ ڈالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں