ہسپتالوں میں ری ویمپنگ جلد مکمل کی کوشش :وزرا صحت

 ہسپتالوں میں ری ویمپنگ جلد مکمل کی کوشش :وزرا صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کی عمارات کی فٹنس، فائر سیفٹی ڈرلز، فائر ایکسٹنگوشیئر سسٹم، سموک ڈیٹیکٹر، الیکٹریکل انسٹالیشنز فٹنس، ایئر کنڈیشنرز کی فنکشننگ، و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ 2024-25 میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی ہے ۔ ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں تعطل برداشت نہیں کریں گے ۔ماضی میں ایم ایس کی تعیناتی لاکھوں روپوں کی رشوت کے ساتھ کی جاتی تھی۔ ہم نے سو فیصد میرٹ پر ایم ایس اور پرنسپلز کی تعیناتی کی ہے ۔ چلڈرن ہسپتال، ساہیوال میڈیکل کالج، نشتر ٹو اور خانیوال کے ہسپتالوں میں افسوس ناک واقعات ہوئے ہیں۔ ہم بطور عوامی نمائندے اور انسان کے اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔ ڈاکٹرز ہماری عزت اور وقار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں