ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں،1 کی برآمد

ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں،1 کی برآمد

شیخوپورہ، قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، خبرنگار، نمائندہ دنیا)فاروق آباد اور قصور کی نہروں میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نہ مل سکیں۔

بتایا گیا ہے کہ عبداﷲ اپنے دوستوں کیساتھ فاروق آباد نہر پر نہانے کیلئے چلا گیا اور اس کے والدین اسے ڈھونڈتے رہے۔ عیدکے روز وہ گھر سے نکلے اور اگلے روز اسکے دوست نے بتایا کہ وہ نہر میں نہانے کے دوران ڈوب گیا ۔ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیمیں عبداﷲ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ادھر قصور کے نواحی گاؤں راجہ جنگ میں گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان عثمان کی لاش دوسرے روز بھی نہ مل سکی،ریسکیو عملے کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔علاوہ ازیں دریائے راوی میں ڈوبنے والے سرائے مغل کے رہائشی 22سالہ ظہیر کی لاش دوسرے روز نکال لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں