چڑیاگھر عید پرعوام کیلئے کھول دیاگیا

چڑیاگھر عید پرعوام کیلئے کھول دیاگیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)سات نومبر 2023 سے بند ہونے والا لاہور چڑیا گھر 17 جون 2024 کو عید الاضحی کے موقع پر عوام کے لیے کھولا گیا۔

عید کے تینوں دن شہریوں کی کثیر تعداد نے لاہور چڑیا گھر کا وزٹ کیا۔بچے چڑیا گھر میں اپنے پسندیدہ جانور دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے ۔عید الاضحی کے تین دنوں 41 ہزار شہریوں نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا۔ عید الاضحی کے تین دنوں میں چڑیا گھر انتظامیہ کو 41 لاکھ کا ریونیو اکٹھا ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں