ایمرجنسی سروسز:24 گھنٹوں میں 1903 حادثات پر ریسپانڈ

ایمرجنسی سروسز:24 گھنٹوں میں 1903 حادثات پر ریسپانڈ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1903 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 1208 افراد شدید زخمی ہوگئے۔۔۔

 جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 1833 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں