قصور: حادثات میں خاتون سمیت 3جاں بحق،2 زخمی

قصور: حادثات میں خاتون سمیت 3جاں بحق،2 زخمی

قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جماعت پورہ قصور کا رہائشی 70سالہ اصغرعلی 65سالہ بیوی رشیداں بی بی کے ساتھ رکشہ پر گنڈاسنگھ کے قریب جارہا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث رکشہ اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہوگئے ، ہسپتال پہنچایا گیامگر رشیداں بی بی دم توڑ گئی۔ خان کے موڑ کے رہائشی محمدمصطفی کا 6سالہ بیٹا فہد مصطفی سڑک عبور کررہاتھا کہ نامعلوم کارسوار نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ کوٹ رادھا کشن میں 15سالہ حمزہ موٹر سائیکل پر کچی لائن جارہا تھا کہ روہی پل کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار شہزاد سے ٹکر ہو گئی، ریسکیو عملے نے زخمیو ں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا لیکن حمزہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں