قصور شہر میں گیس کی بندش 20گھنٹے تک پہنچ گئی

قصور شہر میں گیس کی بندش 20گھنٹے تک پہنچ گئی

قصور(خبرنگار)قصور شہر میں سوئی گیس کی بندش 18سے 20گھنٹے تک پہنچ گئی، لوگ بازار سے مہنگے داموں روٹیاں اور سالن خریدنے پر مجبورہوگئے۔

مارکیٹ میں ایل پی جی 300روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔کم پریشر والے علاقے کوٹ مراد خان،کوٹ حلیم خاں،بستی صابری ، فرید چوک، سہاری روڈ، بستی شاہدرہ،سلامت پورہ،کوٹ علی گڑھ، روڈ،بھسر پورہ،کھارہ روڈ،نفیس کالونی، رکن پورہ،اظہر کالونی،کوٹ فتح باز خان، کوٹ حلیم خان اوراس کے گردونواح میں سوئی گیس کی کئی کئی گھنٹے بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کے باعث شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی تقسیم کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے ،پوش علاقوں شہباز خاں روڈ،کوٹ عثمان خاں وغیرہ میں گیس کی سپلائی متواتر جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں 18سے 20گھنٹے تک کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔سوئی گیس بندش اور پریشر کی کمی کے باعث شہریوں کے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین شدید پریشان ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو ختم کیا جائے ورنہ ہم فیروزپورروڈ،گنڈا سنگھ روڈ،دیپالپور روڈ کو بلا ک کر کے احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں