قربانی کے بیل کی ٹکر سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

قربانی کے بیل کی ٹکر  سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

پاکپتن (سٹی رپورٹر،خبر نگار)قربانی کے بیل کی ٹکر سے زخمی 30 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،راشد علی جوتوں کا تاجر تھا۔

ٹِکا کالونی کا رہائشی محمد راشد رحمانی اپنے گھر والوں اور قصاب کے ساتھ مل کر قربانی کے لئے جانور کو قابو کرنے لگا تو بیل بپھر گیا جس کے نتیجہ میں بیل نے رسیاں باندھنے والوں پر حملہ کر دیا، بپھرے ہوئے بیل نے نوجوان راشد کے سر میں زور دار ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں نوجوان کو تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں