بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ عوام سراپا احتجاج

بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ  عوام سراپا احتجاج

تھہ شیخم(نامہ نگار) تھہ شیخم سمیت قصور شہر اور گردونواح کے علاقوں میں عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

 قیامت خیز گرمی میں ہر آدھے گھنٹے بعد تین تین گھنٹے بجلی غائب رہی ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیرا عظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا سے فوری نوٹس لے کر بدترین بحران پیدا کرنے والے واپڈا ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں