قصور:وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

قصور:وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

قصور(نمائندہ دنیا) ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ بیدیاں میں دین محمدمیو کی زرعی ادویات کی دُکان پرآنے والے ڈاکو اُسے یرغمال بناکر 2لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے ۔ پل نہر گنڈاسنگھ والا کے قریب احمد سے 1لاکھ نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ،ڈھولن پل کے قریب وسیم اقبال کمبوہ سے 20ہزار نقدی ،ڈھنگ شاہ کھڈیاں کے قریب مبشرعلی سے 30ہزار نقدی،موبائل فون، وڈانہ مصطفی آباد کے قریب محمدشہزاد میوسے 20ہزار نقدی، ریلوے سٹیشن کوٹ رادھاکشن کے نزدیک اویس میو سے 11ہزار نقدی ، 3 موبائل فون، بھوئے آصل کے قریب شعیب اختر سے 11ہزار نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل، بہادرپورہ صدر قصور کے نزدیک نور سے 28ہزار نقدی اور2موبائل فون چھین لئے گئے ۔ اسی طرح جھلارکمبواں صدر قصور سے سرداراقبال،بسم اﷲ بیکری چونیاں روڈ سے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی محمدرمضان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ الہ آباد میں محمدوزیرکے گھر سے 5لاکھ 25ہزار نقدی، ایک تولہ طلائی زیور اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں