حکومت اشیائے ضروریہ پر اضافی سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لے :کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن

حکومت اشیائے ضروریہ پر  اضافی سیلز ٹیکس کی تجویز واپس  لے :کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر )مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اشیائے ضروریہ پر اضافی سیلز ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے اس شرط پر کہ ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے کہ ایکس ملز قیمت میں اضافہ نہیں ہوگالیکن آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں