ڈاکٹر مجید ایبل 5سال کیلئے انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم کے صدر نامزد

ڈاکٹر مجید ایبل 5سال کیلئے انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم کے صدر نامزد

لاہور(سیاسی نمائندہ)انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم کا اہم اجلاس جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد لاہور میں ہوا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان کے مادڑیٹر ڈاکٹر مجید ایبل کو آئندہ پانچ سال کے لئے انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم کاصدر نامزد کر دیا گیا جبکہ مولانا محمد عاصم مخدوم،پیر عثمان نوری،سید محمود غزنوی،ڈاکٹر بدر منیر،مفتی عاشق حسین،علامہ حسن رضا ہمدانی،علامہ اصغر عارف چشتی،پادری عمائنول کھوکھر،سردار بشن سنگھ،پنڈت بھگت لال کو مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا گیا ۔جبکہ اجلاس میں علامہ قاری خالد محمود،آغا صغیر عباس ورک، سید جعفر شاہ،جہاں زیب خان ،غلام فرید،مجاہد ندیم عباس،علامہ طلحہ بدر،جاوید گل ودیگرشریک ہوئے ۔صدر انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم ماڈریٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے کہاکہ رواداری کے فروغ کے لئے ملک بھر میں امن کارواں کا آغاز کریں گے ۔پاکستان میں بین المذاہب روادری کو پروان مل رہا ہے ۔ سانحہ جڑانوالہ جیسے واقعات سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ہم پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھائیں گے ۔چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ ملک ہے اور ہم برابر کے شہری ہیں۔اپنے ملک میں قیام امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ہمارا مشن پوری دنیا میں امن کا قیام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں