لاہور کے بھائی بہن کا پوسٹ مارٹم، موت فوڈ پوائزننگ سے ہوئی

لاہور کے بھائی بہن کا پوسٹ مارٹم، موت فوڈ پوائزننگ سے ہوئی

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے بھائی بہن کا پوسٹمارٹم ہوگیا، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی موت مضر کھانا کھانے سے واقع ہوئی۔

غالب مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہلاکت بظاہر فوڈ پوائزننگ سے ہوئی۔ مزید حقائق فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔پولیس نے مرنے والے بھائی بہن کے بھائی بابر کا بیان لینے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حامد اور اس کی بہن صائمہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ صائمہ کی لاش کمرے سے جبکہ حامد کی لاش صحن سے ملی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں