پاکستان ریلوے کا ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )پاکستان ریلوے نے انجنوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہائی فلیش پوائنٹ ہائی سپیڈ ڈیزل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر مکینیکل ماہر ریلوے ناصر قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے نے معیاری ایچ ایس ڈی آئل استعمال کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ اس کے ڈیزل انجنوں کی بہترین کارکردگی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ درآمد شدہ ایچ ایس ڈی کے استعمال سے متعلق خدشات کو دور اور پی آر کی آپریشنل کارکردگی و مرمتی اخراجات کو کم کرنے پر توجہ اجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پی آر کے انجن جدید امریکی اور چینی ساختہ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جس کے لیے بہترین معیار کی ایچ ایس ڈی ضروری ہے ،کم معیار کی ایچ ایس ڈی استعمال کرنے سے کارکردگی خراب اور مرمت کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ مقامی ریفائنریاں سی 54 فلیش پوائنٹ کی ایچ ایس ڈی تیار کرتی ہیں جو سندھ، پنجاب اور بلوچستان جیسے علاقوں میں خطرے کا باعث بن سکتی ہے ، جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت اکثر اس حد سے تجاوز کر جاتا ہے ، انجن چونکہ تقریباً 8,000 لٹر ایندھن لے جاتے ہیں اور بڑے زمینی سٹوریج ٹینکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کم فلیش پوائنٹ ایچ ایس ڈی کے ممکنہ خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں