عید پر 25 ہزار 213 شہریوں نے جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی

 عید پر 25 ہزار 213 شہریوں نے  جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی

لاہور ( سپیشل کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی پر قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے خصوصی انتظامات کیے ۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عید کے دو دنوں میں 25 ہزار 213 شہریوں نے جیلوں میں اسیران سے ملاقات کی۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں 21 ہزار 685 اسیران نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ترجمان نے بتایا کہ باضابطہ ملاقات کے علاوہ قیدیوں کو آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ عید کے دوران گرمی کے پیش نظر ملاقاتی کمروں میں ائر کنڈیشنر نصب کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں