خانقاہ ڈوگراں:تھانہ بازار میں لگے بجلی کے کھمبے خستہ حال

خانقاہ ڈوگراں:تھانہ بازار میں لگے بجلی کے کھمبے خستہ حال

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) تھانہ بازار میں لگے بجلی کے کھمبے خستہ حالی کا شکار ہیں جو کسی بھی وقت گر کر جانی و مالی نقصان کر سکتے ہیں۔

شہریوں نے ایس ای شیخوپورہ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق خانقاہ ڈوگراں تھانہ بازار اور لاری اڈا پر لگے بجلی کے پول گاڑیوں کی ٹکر سے ٹیڑھے ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے تار انتہائی نیچے ہو چکے ہیں جو کسی بھی وقت گر کر جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ آندھی اور طوفان کی صورت میں بھی تار بازاروں میں بڑا نقصان کر سکتے ہیں۔کئی ماہ گزرنے کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی مبینہ نا اہلی کی وجہ سے یہ پول تبدیل نہیں ہو سکے ۔ شہریوں نے وارننگ دی کہ اگر ان ٹیڑھے پولز کے گرنے کی وجہ سے کوئی جانی ومالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار واپڈا اہلکار ہو نگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں