برکی پانچ قتل، 3 ملزموں کو سزائے موت کا فیصلہ، فریقین میں صلح

برکی پانچ قتل، 3 ملزموں کو سزائے  موت کا فیصلہ، فریقین میں صلح

لاہور(اپنے خبر نگار سے)سیشن عدالت، برکی پھلروان پانچ افراد کے قتل کیس میں نیا موڑ۔ سیشن عدالت سے تین ملزمان کو سزائے موت کی سزا کے بعد فریقین کا راضی نامہ ہوگیا۔

برکی میں پانچ افراد کے قتل کیس میں فریقین نے سیشن جج لاہور کے روبرو پیش ہو کر بیان دے دیا ۔مقتولین کے وارثان نے عدالت پیش ہو کر بیان قلمبند کرا دیئے۔ہمارا راضی نامہ ہو چکا ہے ہم مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے ۔ہم نے ملزموں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں