یوحنا آباد نشتر کالونی واسا ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا افتتاح

یوحنا آباد نشتر کالونی واسا ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا افتتاح

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)معاون وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان عاشق ملک نے یوحنا آباد نشتر کالونی واسا ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا،ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی، ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے ۔ واسا لاہور کے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر خوش آئند اقدام ہے ، شہریوں میں ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کے متعلق آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے تاکہ عوام مسائل کی بروقت نشاندھی اور حل ممکن بنایا جا سکے ۔ ایم ڈی واسا نے پری مون سون بارشوں اور واسا انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ مون سون میں تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون کو یقینی بنایا جائے ، مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو بارش کے دوران صورت حال کی نگرانی کریں اور رپورٹ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں