دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ساڑھے 6 کروڑ کے جرمانے

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ساڑھے 6 کروڑ کے جرمانے

لاہور(کرائم سیل)لاہور میں سموگ تدارک مہم کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 6کروڑ 60 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کیے گئے۔

 سموگ تدارک مہم میں اب تک 33 ہزار گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار 701 گاڑیوں کو مختلف تھانوں،سیکٹرز میں بند کرا گیا۔رواں سال دھواں چھوڑنے پر 08 ہزار 427 گاڑیوں جبکہ ریت،مٹی اور دیگر گرد آلود 06 ہزار 344 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس دئیے گئے، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور انتہائی خست حال 14 ہزار 255 گاڑیوں کو چالان کئے گئے، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 183 گاڑیوں کو بند کرایا گیا۔ جبکہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 06 کروڑ 60 لاکھ سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ سموگ تدارک کیلئے سکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 500 سے زائد ٹریفک آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے ، سموگ تدارک کے لئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی، سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے ،شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں