پنجاب:بچوں میں خسرہ کے 241 مشتبہ کیسز رپورٹ

پنجاب:بچوں میں خسرہ کے 241 مشتبہ کیسز رپورٹ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں خسرے کے مریض بچوں کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں بچوں میں خسرہ کے صرف 241 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ، تاہم خسرہ کے باعث کوئی بچہ جاں بحق نہیں ہوا،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال میں اب تک 14585 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں 8، لاہور میں 32، ملتان میں 25, شیخوپورہ میں 23 مشتبہ کیسز ،بہاولپور میں 13، گوجرانوالہ میں 8، فیصل آباد میں 18، جھنگ میں 31 خسرہ کیسز،ننکانہ میں 13، چنیوٹ میں 10 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 06 کیسز رپورٹ ہوئے، ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں ویکسی نیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں