ملکو کا پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

ملکو کا پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

گلوکار ملکو نے درخواست واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی، درخواست میں مؤقف ہے کہ پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔ درخواست میں استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں