پبلک شیئرنگ بائیسکل سسٹم متعارف کرانے کا فیصل

پبلک شیئرنگ بائیسکل سسٹم  متعارف کرانے کا فیصل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور میں پہلی بار پبلک شیئرنگ بائیسکل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ،ٹیپا نے پنجاب حکومت کو پبلک شیئرنگ بائیسائیکل سسٹم کا ایجنڈا پیش کر دیا۔

 سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب بائیسکل سسٹم کا افتتاح کریں گی،سموگ کے تدارک کو مد نظر رکھتے ہوئے سائیکلنگ کے فروغ کا منصوبہ بنایا گیا، دبئی اور ترکی کی طرز پر پبلک شیئرنگ بائسیکل سسٹم لایا جائے گا،ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا کو نیا سسٹم لانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ، ٹیپا نے بائیسکل شیئرنگ سسٹم کے لیے جوائنٹ وینچر کے تحت فرمز سے اظہار دلچسپی مانگ لیے ، نیشنل اور انٹرنیشنل کمپنیز بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم پر اپنا پلان پیش کریں گی، نجی کمپنی ڈوکنگ سٹیشن سٹریٹجی کے تحت سسٹم بنائیں گی، بائیسکل کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے ٹریکنگ سسٹم مرتب کریں گی، سائیکل کو کرایہ پر دینے کے لیے آن لائن طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا، رواں مالی سال میں بائیسکل سسٹم کو قابل عمل بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں