وائس چیئرمین واسا کا شہریوں کی سہولیات کے جائزہ کیلئے دورہ

وائس چیئرمین واسا کا شہریوں  کی سہولیات کے جائزہ کیلئے دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وائس چیئرمین واسا نے مغلپورہ ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر اور تاجپورہ ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کیا ،ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف بھی وائس چیئرمین واسا کے ہمراہ تھے ،ڈائریکٹر فیصل خرم نے وائس چیئرمین واسا کو تفصیلی بریفنگ دی ،وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،تمام صارفین کی شکایات کو فوری طور پر ڈیجیٹل سسٹم میں اندراج اور ان کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں