ایل ڈی اے سٹی: 14 ماہ بعد بھی مکمل اراضی نہ خریدی جاسکی

ایل ڈی اے سٹی: 14 ماہ بعد بھی مکمل اراضی نہ خریدی جاسکی

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کا انکشاف۔۔۔

 ایل ڈی اے کے خلاف قانون عمل سے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو ایک ارب 38 کروڑ 3 لاکھ 80ہزار روپے کا فائدہ دیا گیا، ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے ڈیڈ لائن کے چودہ ماہ بعد بھی مکمل اراضی نہ خریدی۔ سکیم میں مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے ، آڈیٹر جنرل نے سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی پر اعتراض اٹھا دیا،  کیس پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا،عدالت عظمیٰ نے 24 جنوری 2019 کو سکیم ’’پلان ڈویلپمنٹ یونٹس ‘‘ بطور سکیورٹی برقرار رکھنے کا حکم دیا، سکیم کے جناح سیکٹر کی مکمل اراضی پروکیور کرنے کے بعد \' پی ڈی یوز\' ریلیز کرنے کا آرڈر دیا، ایل ڈی اے نے خلاف قانون \'پی ڈی یوز\' کو رہائشی پلاٹوں میں تبدیل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں