محکمہ خزانہ کی مالی سال کے اختتام پر فنانشل گائیڈ لائن جاری

محکمہ خزانہ کی مالی سال کے اختتام پر فنانشل گائیڈ لائن جاری

لاہور(عمران اکبر)صوبائی محکمہ فنانس نے مالی سال 2023/24کے اختتام پر فنانشل گائیڈ لائن جاری کر دی،صوبائی و ضلعی ایڈمنسٹریٹو افسران کو 22جون کو ترقیاتی ادائیگیاں اور 24 جون تک غیر ترقیاتی ادائیگیوں کو کلیئر کرنے ڈیڈلائن دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فنانس نے پنجاب بھر میں فنانشل ایڈوائزی جاری کر دی رقوم کے ادائیگیوں کے لئے 22جون تک واؤچرز جمع کرانے کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی، غیر ترقیاتی اخراجات کے چیک جمع کرا دیئے جائیں۔فنانشل ایڈوائزی کے مطابق 22جون کے بعد کوئی واؤچر وصول نہ کیا جائے گا۔ تنخواہوں ،پنشن اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی 24جون تک ہو سکے گی۔30جون تک چیک کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں نئے مالی سال میں رقوم ادا کی جائے گی۔ مقررہ بجٹ ہدف کی نشاندہی محکمہ فنانس کو جاری کر دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں