حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کیلئے واسا کو مکمل فنڈز نہ مل سکے

حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کیلئے واسا کو مکمل فنڈز نہ مل سکے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کے ریوائزڈ پی سی ون کے مطابق لاگت تین ارب 10 کروڑ 84 لاکھ روپے ہے، آٹھ سالوں کے دوران حاجی کیمپ ڈرین پر تین ارب تین کروڑ 69 لاکھ روپے خرچ ہوچکے۔۔۔

 واسا پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے مزید نو کروڑ روپے کی رقم درکار ہے ، پنجاب حکومت نے مالی سال 2024-25 میں واسا کو حاجی کیمپ ڈرین کے لیے مکمل فنڈز نہ دیئے ، منصوبے کے لیے درکار نو کروڑ روپے میں سے صرف ایک کروڑ روپے رقم کی منظوری دی گئی، حاجی کیمپ ڈرین پراجیکٹ کو آئندہ تین سالہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا، دستاویزات کے مطابق حاجی کیمپ ڈرین منصوبہ آئندہ دو سال میں مکمل نہ ہو پائے گا، مالی سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز میں حاجی کیمپ کے لیے تین کروڑ 30 لاکھ روپے تجویز کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں