صفائی کے نظام کی آؤٹ سورسنگ کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

صفائی کے نظام کی آؤٹ سورسنگ کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں صفائی کا نظام آئوٹ سورس ہونے والا ہے۔

عیدالاضحی پر صفائی کے مثالی پلان کی طرح وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرقیادت آئوٹ سورسنگ کا ماڈل بھی کامیاب ہوگا۔ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے صوبہ بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کی آئوٹ سورسنگ کے بعد ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوگی بلکہ بڑھے گی۔ آؤٹ سورسنگ کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیر بلدیات پنجاب نے تمام سی ای اوز کو 28 جون تک نجی کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے عیدالاضحی پر معیاری صفائی یقینی بنا کر ناممکن کام کو ممکن کر دکھایا۔ اس کے باعث عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھا۔ اب عام دنوں میں بھی یہی جذبہ برقرار رکھنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں