حکومت ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کیلئے کوشاں:وزیر تعلیم

 حکومت ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کیلئے کوشاں:وزیر تعلیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی دعوت پر گوگل فار ایجوکیشن کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

وزیر تعلیم نے گوگل فار ایجوکیشن کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ڈیجیٹل لٹریسی میں اضافے کیلئے اہم حیثیت کا حامل قرار دیا اور کہا ہے کہ گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ ملکر صوبے میں ڈیجیٹل انقلاب لا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے اور ہر شہری کو ڈیجیٹل شہری بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ وفاق اور صوبائی سطح پر تعلیمی معاہدے کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ گوگل فار ایجوکیشن کے تعاون سے نوجوانوں اور اساتذہ کو آئی ٹی سکلز سکھائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 50 ہزار اساتذہ اور 3 لاکھ طلبا گوگل سرٹیفائیڈ کورسز کریں گے جس کے نتیجے میں پنجاب کے لئے بڑی تعداد میں ٹیک پروفیشنلز پیدا ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں