ایل ڈی اے کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکی ہدایت

ایل ڈی اے کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ بارے اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ بارے بریفنگ دی۔

ایل ڈی اے کے تمام ہیڈز کے مالی اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے تمام ونگز آئندہ مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنا ریونیو جنریٹ کریں گے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو سکیم کا ڈویلپمنٹ پلان، ریونیو جنریشن سے منسلک کرنے اور آئندہ مالی سال میں ایل ڈی اے کو انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی، طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ کمرشلائزیشن فیس و دیگر ریونیو جنریشن کے ٹارگٹ میں گزشتہ سال کی نسبت خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ۔ ریونیو جنریشن میں اضافہ افسران کی کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ ہو گا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے سٹی میں ریونیو جنریشن میں بہتری لائی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف ریکوری آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل آخری ہفتے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں