حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی مہارت کو متعارف کرانا ہوگا:اعجاز الرحمان

حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی مہارت کو متعارف  کرانا ہوگا:اعجاز الرحمان

لاہور(کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن اعجاز الرحمان نے کہا دیرینہ مسائل کی وجہ سے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات 2007 سے تسلسل کے ساتھ گراوٹ کا شکار ہیں۔۔۔

 جبکہ اس کے برعکس چین ،ترکی اوربھارت نے برآمدات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی سرگرمیوں میں پنجاب کا کلیدی کردار تھا جو اب سکڑ رہا ہے اس لئے سٹیک ہولڈرز اس کے عوامل پر خصوصی توجہ مرکوز کریں، حریف ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے نئی مہارت کو متعارف کرانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز الرحمان نے کہا ہنر مند وں کو درپیش مالی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل نے پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالین کی صنعت کی ترقی اور فروغ میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ اس صنعت سے زیادہ تر خواتین وابستہ ہیں تاہم ان کے لئے کام کے اوقات زیادہ ہونے کے ساتھ انہیں غیر موافق حالات کا بھی سامنا ہے ،نا خواندگی اور خاندان کے افراد کی تعداد زیادہ ہونااور کم اجرت بھی ایک بڑی وجہ ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں