ڈرگ فری پنجاب مہم ، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

 ڈرگ فری پنجاب مہم ، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری رہا، ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 278 چھاپے مارے گئے۔۔۔

 مکروہ دھندے میں ملوث 152 ملزموں کو گرفتار جبکہ 150 مقدمات درج کئے گئے، ملزموں کے قبضہ سے 59 کلو چرس، 2 کلو ہیروئن اور 1834 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر میں 32 ہزار سے زائد چھاپے مارے، منشیات فروشی میں ملوث 15689 ملزموں کو گرفتار جبکہ 15 ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہاٹ سپاٹ ایریاز اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزموں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں