سیدنا عثمان غنی ؓ کا دور خلافت باعث تقلید :سنی علما کونسل

سیدنا عثمان غنی ؓ کا دور خلافت  باعث تقلید :سنی علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر سنی علما کونسل لاہور مولانا حافظ حسین احمدنے کہا سیدنا عثمان غنی ؓ کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے باعث تقلید ہے۔

سیدنا عثمان غنیؓ نے سخاوت وفیاضی سے محتاجوں، ضرور تمندوں اور دین اسلام کی بے پناہ خدمت کی، موجودہ دور کے حکمرانوں کو سید نا عثمان غنیؓ کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓکی زندگیاں ہمارے لئے بہتر ین مثال اور ملکی ترقی،سلامتی اور استحکام کیلئے پیغام صحابہؓ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، آج معاشرے میں بڑھتی نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے اسوہ صحابہؓ مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں