عید گزرنے کے باوجود ٹماٹر اور لیموں مہنگے

عید گزرنے کے باوجود ٹماٹر اور لیموں مہنگے

لاہور(کامرس رپورٹر سے)عید بھی گزر گئی لیکن سبزی مارکیٹ میں تیزی کو بریک نہ لگی۔ ٹماٹر فی کلو 15 روپے مزید مہنگے ہوگئے۔ لیموں بھی 20 روپے کلو مہنگے ہوئے۔

لہسن ادرک بھی سستے نہ ہوئے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 95 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 140 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ پیاز کا سرکاری نرخ 5 روپے کمی سے 105 روپے کلو مقرر ہوا تو مارکیٹ میں پیاز 140 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔ آلو کا سرکاری نرخ 80 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو فروخت ہوا۔ لیموں کے نرخ میں 20 روپے کلو اضافہ ہوگیا۔ لیموں کا سرکاری نرخ 395 روپے جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو بیچا گیا۔ لہسن 500 اور ادرک 800 روپے کلو رہے۔ پھول گوبھی 160 اور بند گوبھی 90 روپے کلو فروخت ہوئی۔ شہریوں نے کہا پہلے عید کے بہانے مہنگائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں