محرم میں برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت:عبد الغفار روپڑی

محرم میں برداشت کا مظاہرہ کرنے  کی ضرورت:عبد الغفار روپڑی

لاہور (سیاسی نمائندہ) ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند عناصر پر نظر رکھنی چاہیے، صحابہ کرامؓ واہل بیتؓ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں لاہور کے علماکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا امجد اقبال گھمن، قاری محمد فیاض، مولانا محمد بشیر ، عبد المجید اور دیگر علما کرام بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا محرم الحرام کی آمد پر کچھ ملک دشمن اور شرپسند عناصر ملک میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ایسے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ،صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی توہین برداشت نہیں کرینگے۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں