فلسطین اور کشمیر مسائل کاواحد حل جہاد :مرکزی علماکو نسل

 فلسطین اور کشمیر مسائل کاواحد حل جہاد :مرکزی علماکو نسل

لاہور (سیاسی نمائندہ) چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا واحد حل صرف جہاد فی سبیل اللہ ہے۔۔۔

مسلم حکمران بے حسی کی چادر اتاریں اور امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے حق حکمرانی اداکریں،مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل امت کی گردن پر قرض ہے۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہورمیں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، اس مو قع پر علامہ شاہ نواز فاروقی ، مولانا خالد محمود قاسمی،سید سمیع اللہ حسینی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا حفیظ الرحمن کشمیری، میاں محمد طیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان اپنے مسلمان بھائی بہنوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کو تیار ہیں،پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کیساتھ ہیں،فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی میں اقوام متحدہ اور مسلم حکمران برابر کے شریک ہیں جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف عملی اقدامات کرنے کے بجائے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں پر ظلم بند اور اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں